وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں، ان کو استثنیٰ دینے سے قبل گیلانی کی سزاختم کرنا ہوگی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں،وزیراعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے گیلانی کی سزاختم کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں،وزیراعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی،سابق صدر آصف علی زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہاکہ سابق صدرآصف زرداری اس وقت امریکہ میں ہیں،انکی وطن واپسی پر شیڈول کا اعلان کیاجائیگا۔…(خ م)