سرگودھا ،بجلی‘ گیس بحران برقرار‘ کاروبار ٹھپ ہوگیا

منگل 17 جنوری 2017 20:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) بجلی‘ گیس بحران برقرار‘ کاروبار ٹھپ‘ پانی غائب‘ چولہے ٹھنڈے‘ شہری گرم‘ حکومت کیخلاف عوامی لاوا ابلنے لگا طلباء و طالبات بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور‘ فیکٹریاں‘ کارخانے بند ہونے سے مزدوروں کے گھروں میں فاقے‘ ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی‘ اتوار کے روز بھی سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بند ہونے سے خواتین کو کھانے پکانے کیساتھ ساتھ کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی بھی دستیاب نہ تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے گیس اور دیگر بنیادی اشیاء بھی چھین لی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں دو دو دن سے گیس بند ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی حکومت سے اللہ جلد نجات دلائے جو عوام کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔