جامعہ کراچی: شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی جنوبی ایشیائی ریجنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

منگل 17 جنوری 2017 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی جنوبی ایشیائی ریجنل کانفرنس بعنوان ’’سوسائٹی برائے اربن ایکولوجی‘‘ (آج) بدھ سے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں شروع ہو گی۔ کانفرنس چیئر اور صدر سوسائٹی برائے اربن ایکولوجی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی کے مطابق کانفرنس کا تھیم اربن ایکولوجی اینڈ فرنٹیرزآف سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ہے۔

(جاری ہے)

اربن ایکولوجی سے متعلق پانچ مختلف موضوعات پر پانچ سیشن ہوں گے جن سے بین الاقوامی اور قومی اسکالرز بشمول یونیورسٹی آف بوچرسٹ رومانیہ کے پروفیسرڈاکٹر کرسٹین آئیوجا، برلن یونیورسٹی جرمنی کے پروفیسر ڈاکٹر سلمان قریشی، تہران یونیورسٹی ایران کے پروفیسر ڈاکٹر سعید کاظم علوی پناہ اور چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر طالب علموں کے لئے پوسٹرسازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروزبدھ (آج) صبح 9 بجے منعقد ہو گی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی صدارت کریں گے۔