انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز بھی بچوںکو قطرے پلائے گئے

منگل 17 جنوری 2017 20:35

سکھر۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سکھرسمیت اندرون سندھ مختلف اضلاع میں سال نو کی پہلی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیو میم کے دوسرے روز بھی مقررہ ٹیموں نے پانچ برس تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ، پولیو مہم کے دوران گھروں، ہسپتالوںمقررہ مراکز، بس اسٹاپس، ریلوے اسٹیشن سمیت تمام مقامات پر بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بچہ بھی اس سے محروم نہ رہے، اس ضمن میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :