چیف مانیٹرنگ آفیسر برائے محکمہ تعلیم وخواندگی ریاض حسین وسان کا مختلف اسکولوں کا دورہ

منگل 17 جنوری 2017 20:32

سکھر۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) چیف مانیٹرنگ آفیسر برائے محکمہ تعلیم و خواندگی ریاض حسین وسان نے یو سی شادی شہید کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا دورے کے دوران ریاض حسین وسان نے سکولوں میں طلبہ سے سوال جواب پوچھے جبکہ اساتذہ کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہتر اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کریں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کردار اور شخصیت سے بچوں کو ایک کامیاب سماجی انسان بناسکتے ہیں تاکہ آنے والے دور میں یہ طلبہ اپنے مستقبل کو سنوارتے ہوئے سندھ اور پاکستان کی خدمت کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :