انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے خیر پور میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تاج پوشی

منگل 17 جنوری 2017 20:32

سکھر۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے خیرپور کے مقامی ہوٹل میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اعزاز میں تاج پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ، ڈی سی خیرپور محمد سلیم راجپوت ، انجمن تاجران کے صدر حاجی لالا عبدالغفار شیخ ، سید امجد علی شاہ جیلانی، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر، ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ کو انکی عوامی خدمات اور خیرپور کو تعلیم، صحت، روزگار ، ترقیاتی اسکیمیں اور دیگر بنیادی کام کرانے کی خدمت کے اعتراف میں حاجی لالا عبدالغفار شیخ نے سونے کا تاج پہنایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کے عوام مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں تاکہ این ایف سی ایوارڈ کے حصے سمیت دیگر حقوق پر ضرب نہ لگے سندھ کا ہر فرد اپنا اندراج کرئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے اسٹیل مل لگانے فیصلے کی مخالفت کی گئی لیکن اس کے باوجود اسٹیل مل لگائی گئی اور عوام کو روزگار دیا گیا جب میں مشیر تھا کراچی کے عوام کے مطالبہ پر کراچی کو 50 اور خیرپور کو 30 بسیں فراہم کیںگئیںانہوں نے کہا کہ خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔