محکمہ تعلیم کا قبلہ ساڑھے تین سال میں بھی درست نہ ہو سکا

پشاوراینڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ میں پول کھول دیا

منگل 17 جنوری 2017 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) محکمہ تعلیم کا قبلہ ساڑھے تین سال میں بھی درست نہ ہو سکا پشاوراینڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ میں پول کھول دیا رپورٹ کے مطابق 35فی صد سکول تا حال بجلی اور 12 فی صد سکول واش روم کی سہولت سے محروم ہیں اسی طرح صوبے میں 11 فی صد سکولوں کی چاردیواری تک نہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کی519 پرائمری سکولوں کو فعال کیا گیا ،386 پرائمری سکولوں کو مڈل اور385 ہوئی سکولوں کا درجہ دیا گیا، رپورٹ کے مطابق 207 ہائی سکولوں کو ہائرسیکنڈری سکول میں تبدیل کردیا گیا،اساتذہ کی حاضری کی شرح 86 فی صد تک بڑھایا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :