صوبائی سطح پر حفظ و قرأت کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے

منگل 17 جنوری 2017 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء)محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی صوبائی سطح پر حفظ و قرأت کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے جو کہ مختلف شعبوں میں پہلے ضلع سطح پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 15فروری2017ء تک ضلع کمشنر کی زیر نگرانی منعقد ہوں گے جبکہ تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے حفاظ کے مقابلے 8مارچ بروز بدھ صبح 9بجے اورقاری/قاریات کے مقابلے جمعرات کے روز9 مارچ2017 صبح 9بجے اوقاف آڈیٹوریم عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات اپنے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے فوری رابطہ کر کے مجوزہ مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں ، اس حوالے سے کوئی ذاتی خط و کتابت نہیں کی جائے گی اور صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے کسی بھی فرد کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔