بینکوں میں انوسٹمنٹ کا مقصد سرکاری رقوم کو محفوظ طریقہ کار کے تحت کام میں لانا ہے،ڈاکٹر امجد علی
منگل 17 جنوری 2017 20:23
(جاری ہے)
اجلاس میں اتھارٹی نے ورک چارج ملازمین کی مالی مشکلات کے پیش نظر ان کی اجرت12ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے کرنے، جبکہ پی ایچ اے اور ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کرنے کی شرائط کی منظوری دی ۔
تاہم اس سے بیشترایک دوسرے اجلاس میں بینکوں کے نمائندوں کی موجودگی میں بینکوں کی جانب سے موصول شدہ ریٹس کے بند لفافے کھولے گئے جس کے ذریعے اتھارٹی کے فنڈز کی انوسٹمنٹ کیلئے ریٹ طلب کئے گئے تھے جنہیں بینک کے نمائندوں نے بے حد سراہا ۔ قبل ازیں معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے اجلاس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں انوسٹمنٹ کا مقصد سرکاری رقوم کو محفوظ طریقہ کار کے تحت کام میں لانا ہے جس سے نہ صرف صوبائی محاصل میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے فوائد عوام کو بھی منتقل ہونگے۔ انہوں نے کہا سابقہ دور حکومت میں ان رقوم کا درست استعمال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے خزانے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موجودہ حکومت اس کے برعکس ایسے تمام معاملات کو میرٹ کی بنیاد پر پروان چڑھا رہی ہے جس سے ایسی رقوم کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔سیکرٹری ہائوسنگ ڈاکٹر جمال یوسف نے بینکوں کے نمائندوں کو فنڈز کی انوسٹمنٹ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا اور بینکوں کے نمائندوں کی موجودگی میںشفاف طریقہ کار کے تحت بیڈز کے عمل کو حتمی شکل دی۔ انہوں نے بینکوں کے نمائندوں سے تجاویز بھی طلب کیں اور بتایا کہ بہتر نتائج کے حصول کے لئے پہلی مرتبہ بینکوں سے ریٹ طلب کئے گئے ہیں جس کو مستقبل میں جاری رکھا جائے گا لہٰذا اس پورے عمل کو قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مکمل کیا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.