اسلام آباد میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

شہری نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اسشیاء سے محروم،وفاقی پولیس چوروں ک خلاف کارروائی میں ناکام

منگل 17 جنوری 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں، شہری نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اسشیاء سے محروم کر دئیے گئے وفاقی پولیس شہری کو چیزوں سے محروم کر دینے والے چوروں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گی،تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کے طلائی زیورات، نقد رقم، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی چیزوں چوری گئی جبکہ وفاقی پولیس کی جانب سے چوروں کا سدبات کرنے کے لیے کاطر خواہ کارروائیں عمل میں نہیں لائی جا رہیں، ایک شہری محمد لطیف نے تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا کہ چند نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے ایک عدد لیپ ٹاپ، 3موبائل فونز اور ان کے چارجر اور بھاری مالیت کی کتابیں چرالی ہیں، چوری کی دوسری واردات تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ہوئی جس کی اطلاع دیتے ہوئے محمد یاور نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے چلائی زیورات چوری کر لیے گئے ہیں، محمد یاور نے اپنی گھریلو ملازمہ پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمہ کے ہوا کولی اور شخص گھر میں داخل نہ ہوا لہذا امکان ہی ہے کہ زیورات ملازمہ نے ہی چرائے ہونگے، بحریہ ٹاؤن فیز4کے رہائشی تھی عباس نے بھی تھانہ لوہی بھیر میں گھریلو چوری کی اطلاع دی ہے، تقی عباس نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد اس کے گھر سے نقدی، طلائی زیورات، پرائزبانڈ اور الیکٹرنکس کی قیمتی اشیاء چرالے گئے ہیں، وفاقی پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :