نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل مل کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی

منظور شدہ اسٹرکچر کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو منظوری کیلئے پیر کو پیش کی جائے گا

منگل 17 جنوری 2017 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل مل کو 30 سال کے لئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی‘ نجکاری کمیشن بورڈ کی میٹنگ منگل کو اسلام آباد میں ہوئی اس موقع پر بورڈ نے نیشنل ایڈوائزر کی جانب سے اسٹیل مل کی از سر نو کو بحالی کے حوالے سے تجویز کیا گیا ٹرانزیکشن ‘ سٹرکچر کی منظوری دیدی، منظور کیاگیا اسٹرکچر کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو منظوری کیلئے آئندہ پیر کے روز پیش کی جائے گا۔

ٹرانزیکشن اسٹرکچر کے مطابق ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر 30 سالوں کیلئے حکومت پاکستان‘ پاکستان اسٹیل ملک کارپوریشن اور ایک سرمایہ کار کے ساتھ رعایتی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بی ایس ایم کی زمین حکومت کے ساتھ رہے گی۔ جبکہ پاکستان اسٹیل مل کی مشینری اور پلانٹ 30 سالوں کیلئے انویسٹر کو دے دی جائے پی ایس ایم سی کی زمین فروخت نہیں کی جارہی ۔

(جاری ہے)

بورڈ نے حکومت پاکشتان کے 93 فیصد شیر ہولڈنگ والے بینک ایس ایم ای کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری بھی دے دی مجوزہ اسٹرکچر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان پانچ سالوں کیلئے چھ ارب روپے کی ایم سی آر کی کم سے کم قیمت میں اجازت دے گا ۔ جس میں 2 ارب آئندہ سال اور ایک ارب 4 اگلے سالوں میں دے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سرمایہ کار کو ساٹھ فیصد ایڈوانس کے حامل ایس ایم ای کیلئے ایک بینکنگ لائسنس جاری کرے گا۔

جو کہ نجکاری کے بعد بھی سی اے آر 10 فیصد رکھنے کی اجازت دے گا۔ وزارت انفارمیشن کی جانب سے پروپوزل کے بعد پی سی بورڈ نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈ کاسٹنگ لمیٹڈ کو نجکاری کی لسٹ سے نکالنے کی منظوری دے دی جبکہ وزارت انڈسٹری کی جانب سے سندھ انجینئر لمیٹڈ کو بھی ڈی لسٹ کرنے کی تجویز پر کمیٹی قائم کردی کمیٹی سندھ انجینئرنگ کے اثاثوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی اور نجکاری یا لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے دو طرفہ تجاویز دے گی۔

بورڈ نے پاکستان ری انشورنس لمیٹڈ ‘ نیشنل انشورنس لمیٹڈ اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے لئے معاسی ایڈوائز ہائیر کرنے کی منظوری دی ہے بورڈ نے او جی سی ایل کے مشنز کو پانچ فیصد مارکیٹ ٹرانزیکشن شروع کرنے کی بھی منظوری دی یہ مقامی آفر ہوگی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :