ہمارے وکلانے عدالت میں ثابت کردیا وزیراعظم نے غلط بیانی نہیں کی، مصدق ملک

عمران خان اپنے موقف سے فرار ہوچکے ہیں ، اب کہتے ہیں کیس غلط بیانی کا ہے، دانیال عزیز

منگل 17 جنوری 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے وکلانے عدالت میں ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم نے غلط بیانی نہیں کی ہے، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام اور عدالت کے سامنے سر خم تسلیم کیا،اپنے خاندان سمیت خود کو احتساب کیلئے عدالت کے سامنے پیش کیا،انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر دیکھا جائے تو جو الزام لگاتا ہے وہی ثبوت بھی لاتاہے،لیکن ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ لوگ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہو،الزام لگانے والے ہمیں بتائیں کہ ہم قانون کا سہارا نہ لیں تو کس کا سہارا لیں دہشتگردوں کا سہارا لیں یا کنٹینرزکا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک میں ایک قانون ہی ایسی چیزہے جس کا ہر کوئی سہارا لیتا ہے۔یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجرم ثابت کرنے کیلئے محض الزام لگانا کافی ہے مگر ایسا ہرگز نہیں ہوتاکسی کو بھی مجرم ثابت کرنے کیلئے قانون کے مطابق ثبوت بھی پیش کرنا ہوتے ہیں۔مصدق ملک نے تحریک انصاف کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی بھی کام نہ کریں جس سے پارلیمانی نظام متاثر ہو ، اگر لوگوں کا قانون سے اعتماد اٹھ گیا تو کس کا سہارا لیں گی مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اپنے موقف سے فرار ہوچکے ہیں ، اب کہتے ہیں کیس غلط بیانی کا ہے، منی ٹریل ثابت ہے،پہلے نعیم بخاری نے 12 ملین کی بات کی، ثابت ہوئی توپھر کہا کہ ٹیکس نہیں دیا گیام، بینک کی گارنٹی کے بعد آپ کو کیا ثبوت چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :