کراچی،سندھ اسمبلی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلا س

ایم ڈی سو ئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں جا ر ی منصو بو ں پر بریفنگ دی

منگل 17 جنوری 2017 20:20

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) صوبا ئی وزیر برا ئے تر قی و منصو بہ بندی میر ہزا ر خا ن بجا را نی کی زیر صدا ر ت سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اہم اجلا س منعقد ہوا جس میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی غلا م قا در چا نڈیو ،ایم پی اے غزا لہ سیال ،ایم پی اے سر فرا ز شا ہ ،کمشنر کرا چی ،سیکریٹری انر جی ،سیکریٹری تر قی و منصو بہ بندی اور محکمہ تعلیم ،انر جی اور آر او پلانٹس کے اعلیٰ حکا م نے شر کت کی۔

اجلا س میں ایم ڈی سو ئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں جا ر ی کئی منصو بو ں پر بریفنگ دی۔ میر ہزار خان بجارانی نے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو کہا کہ آپ ہما ر ے بلا نے پر اجلا سو ں میں نہیں آرہے اور ہما ر ے منتخب نما ئندگا ن کی کا ل بھی وصول نہیں کر تے۔اپنا رویہ بہتر کریں اور فنڈز لیز ہو نے کے با وجو د ہما ر ے دیہا تو ں میں گیس کیوں نہیں پہنچ رہی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سردیوں میں بڑھتی ہوئی گیس کی طلب اور کمرشل علاقوں میں گیس چوری ، ناجائز گیس کنکشن ، گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی اصل وجوہات ہیں۔ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی غلا م قا در چانڈیو نے اگلے اجلا س میں گیس چو ر ی کر نے والے کا ر خا نو ں کے نا م اور ثبو ت دینے کا کہا۔ایم ڈی ایس ایس جی سی نے بتا یا کہ سندھ کے دیہا تو ں میں گیس پہنچا نے والی اسکیمز جا ر ی سا ل کے اختتا م سے پہلے والی مکمل ہو جا ئینگے۔

اسٹینڈنگ کمیٹی نے محکمہ تعلیم کی پیش کی گئی رپو ر ٹ مسترد کر دی۔ہم آپکی کا ر کر دگی سے مطمئن نہیں آپ کا پیپر ورک بہت اچھا ہے مگر فیلڈ میں تو کچھ نظر نہیں آرہا ہما ر ے بچے ٹو ٹے پھو ٹے اسکو لو ں میں پڑ ھ رہے ہیں ،اسکو لو ں میں فر نیچر تک مو جو د نہیں بچے سر د یو ں میں بھی زمین پر بیٹھ کر پڑ ھ رہے ہیں ہر سال اربو ں رو پے کا بجٹ ہوا میں اٴْڑ جا تا ہے۔

میر ہزا ر خا ن بجا ر انی کی ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ریحا ن بلو چ کو سر زنش کر تے ہو ئے کہا کہ آپ اپنا قبلہ درست کریں آئندہ کو تا ہی بر داشت نہیں ہو گی۔صوبا ئی وزیر تر قی اور منصوبہ بندی نے سیکریٹری کا لجز کو ہا ئز سیکنڈر ی اسکو ل کر م پو ر کو کالج کا در جہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ نئے کیڈٹ کا لج بنا نے سے بہتر ہے پہلے سے جا ر ی اسکیمو ں پر تو جہ دے کرحالت بہتر کی جا ئے۔