نورکوٹ،نامعلوم افراد نے ٹریکٹر کو آگ لگادی ، ملزمان موقع سے فرار

منگل 17 جنوری 2017 20:13

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) موضع جتوال گوجراں میںرات کو نامعلوم افراد نے 9لاکھ مالیت کے میسی ملت ٹریکٹر نمبراین ایل ایس 226ٹربو ماڈل2016کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے آگ کے شعلے دیکھ کر گائوں والے اکٹھے ہو گئے مالکان نے واردات کاکھوج لگانے کے لئے آرمی ڈاگ سینٹر کھاریاں سے سراغ رساں کتے بھی منگوائے مالکان نے اس موقع پر احتجاج بھی کیا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیل کیمطابق محمد عدیل اور محمد رفیق نے بتایا کہ رات کو وہ حویلی کو بند کر کے گھر چلے گئے جہاں پرانکی ٹریکٹر ٹرالی کھڑی تھی رات کے وقت جب انکی حویلی سے آگ کے شعلے بلند ہوئے تو گائوں میں شور مچنے پر وہ موقع پر پہنچے تو ٹریکٹر جل چکا تھا اور ملزمان بھی فرار ہو گئے تھے بعداازاں انہوں نے سراغ رساں کتے بھی منگوائے ،انہوں نے وزیراعلے پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی پی او نارووال سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ہمارا نقصان کا ازالہ کرایا جائے انہوں نے اس موقع پر احتجاج بھی کیا

متعلقہ عنوان :