سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانیوالے سخت ترین سزا کے مستحق ،حکومت لبرل سیکولر عناصر کو گستاخیوں سے روکے،اے ٹی آئی لاہور

منگل 17 جنوری 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) انجمن طلباء اسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکریڑی ملک زبیر مصطفائی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ حکومت لبرل سیکولر عناصر کو گستاخیوں سے روکے۔ دین بیزار موم بتی مافیا غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اسلام پر حملے کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فرضی ناموں سے سرگرم دین دشمن عناصر اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔

حکومت قانون ناموس رسالت میں ترمیم سے بازرہے۔ 295سی کو چھیڑنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ نام نہاد آزادی اظہار کا فتنہ اسلام کے خلاف عالمی سازش ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر اسلامی شعائر کا مذاق اڑانا اسلام دشمنی ہے۔ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے فتنہ پروروں کو پکڑنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدر د سازی مہم کے سلسلہ میں سول لائن اور ایم اے او کالج طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

زبیر مصطفائی نے کہا مسلم نوجوان بے راہ روی کو چھوڑ کر خوف خدا ، عشق رسول اور فکر آخرت کو اپنائیں۔مسلم نوجوان نیکی کی راہوں کے مسافر بنیں۔ محبت رسول کا لازمی تقاضا ہے کہ اطاعت رسول کی روش اختیار کی جائے۔ اہل حق کا اسلحہ عشق رسول ہے۔قرارداد مقاصد پر عمل ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے۔ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :