پاناما کیس حکمرانو ں کے گلے میں ہڈی بن چکاہے : ڈاکٹر شاہد صد یق

سپر یم کور ٹ بھی پوچھ رہی ہے کہ اگر جرم نہیں کیا تو پھر وزیر ا عظم استثنیٰ کیو ں ما نگ رہے ہیں استثنیٰ کی با تیں کر یشن لیگ کا تار یخی یو ٹر ن ہے اب کر یشن لیگ کی شو بازی نہیں چلے گی: رہنما پی ٹی آئی

منگل 17 جنوری 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پاناما کیس حکمرانو ں کے گلے میں ہڈی بن چکاہے جھو ٹ پر مبنی پر یس کانفرنسیں در باریو ں کی بو کھلا ہٹ کو و اضح کررہی ہیں اب تو سپر یم کور ٹ بھی پوچھ رہی ہے کہ اگر جرم نہیں کیا تو وزیر ا عظم استثنیٰ کیو ں ما نگ رہے ہیں ظاہر ہے جو چوری کرے گا وہی معا فی بھی ما نگے گا کارکنو ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ کر یشن کے خا تمہ تک ملک تر قی نہیں کر سکتا کر یشن کو روکنے والے ہا تھ اگر خو د کر یشن کر یں گے توپھر ملک کا اللہ ہی حا فظ ہوگا انہو ں نے مز ید کہاکہ استثنیٰ کی با تیں کر یشن لیگ کا تار یخی یو ٹر ن ہے اب کر یشن لیگ کی شو بازی نہیں چلے گی ملکی تار یخ میں پہلی بار حکمران جماعت کر یشن کے الزام میں عدالتی کٹہرے میں کھڑی ہے جو ظاہر کررہی ہے کہ اب ملک کی تقد یر بد لنے والی ہے چور چھو ٹا ہو یا بڑا اسے گر فتار کر نا چاہیے انہو ں نے کہا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آ تی ہے تو اس کے بیرو ن ملک اثا ثہ جا ت پھلنے پھو لنے لگتے ہیں کمیشن اور کر یشن ما فیا نے ملک کو بے در دی سے لو ٹا اب ان کا یوم حسا ب شرو ع ہو چکا ہے