ضلع بھر میں حکومت پنجاب تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے، ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات

منگل 17 جنوری 2017 20:00

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک عبدالشکور انجم ، ڈی اوز اور ڈپٹی ڈی اوز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیم کے شعبہ میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں ان اقدامات کا روزانہ کہ بنیاد پر جائزہ لینے کے لیے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر ڈی سی اٹک نے اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :