مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے کرسچن کمیونٹی کے مخصوص نشستوںپر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات

منگل 17 جنوری 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ٹائون ہال میں کرسچن کمیونٹی کے مخصوص نشستوںپر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں نے شوکت لعل کی قیادت میں ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں مئیر لاہور کو آگاہ کیاجس پر مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے ان کو یقین دلایا کہ کرسچن کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرسچن برادری ہماری کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں پی پی 140 سے منتخب ہونے والے چیئر مینز اور وائس چیئر مینز نے بھی مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کے بارے میںدرپیش مسائل کے بارے میں مئیر لاہور کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مئیر لاہور ٹائون ہال میں ہوا۔ اجلاس میں سی او لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ حیدر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں لاہور شہر میں میٹرو بس کو مختلف روٹس پر چلانے کے معاملات کا جائزہ لیا۔کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ لاہور میں چلائی جانے والی میٹرو بسوں کیلئے سیکیورٹی کا مناسب انتظامات کیا جائے۔