چیف جسٹس پاکستان نے غیرمعیاری سٹنٹ ڈالنے ،فراڈ کا نوٹس لے لیا ،ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

منگل 17 جنوری 2017 19:56

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے ہسپتالوں میں غیرمعیاری سٹنٹ ڈالنے کے معاملے اور فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ مانگ لی۔

(جاری ہے)

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے میو ہسپتال سمیت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹنٹ ڈالنے میں فراڈ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا ہے اور اسی تناظر میںڈی جی ایف آئی اے سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں دل کے ایسے مریضوں کے سٹنٹ ڈالنے کے لئے ہزاروں روپے وصول کئے جا رہے ہیں جنہیں سٹنٹ کی ضرورت ہی نہیں۔ دوسری طرف صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :