حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ سے رابطہ کرے،مولانا بحراللہ

منگل 17 جنوری 2017 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری مولانا بحراللہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ میں قید بے گناہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ سے رابطہ کرے۔نواز شریف نے الیکشن سے پہلے عوام عافیہ صدیقی کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن الیکشن جیتنے کے بعد نواز شریف نے کئی بار امریکہ کا دورہ کیا اور امریکی رہنماوں سے بار بار ملاقاتیں کی۔

(جاری ہے)

لیکن ایک بار بھی نواز شریف نے ان کے سامنے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں کی ہیں۔جو پاکستانی عوام اور قوم کی غیریت مند بیٹی عافیہ کے ساتھ دھوکہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اوبامہ کی صدارت کی عہد کا خاتمہ ہورہا ہیں۔صدر بارک اوبامہ نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 1300قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔جس کی وجہ سے عافیہ صدیقی کی رہائی میں اب صرف ایک خط رکاوٹ ہیں۔ اس لئے ہمارا یہ مطالبہ ہیں کہ نواز شریف قوم کے ساتھ وعدے کو ایفا کرے ۔اور جلد از جلد خط لکھ کر قوم کی غیرت مند بیٹی عافیہ صدیقی کو باعزت طریقے سے وطن واپس لائے۔

متعلقہ عنوان :