پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس میں شامل ہے،چیف ایگزیکٹو ایبے آفیسر ڈیون وینگ

منگل 17 جنوری 2017 19:31

پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس میں شامل ہے،چیف ایگزیکٹو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) امریکہ کی ای کامرس کمپنی ایبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیون وینگ نے پاکستان کو دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ای کامرس مارکیٹوں میں شامل ملک قرار دیا ہے، ورلڈ اکنامک فورم کے پیج پر فیس بک لائیو سیشن میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس میں شامل ہے جہاں دولت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ ای کامرس کو بڑی تیزی کے ساتھ اختیار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کیلئے ان ممالک میں بہترین مواقع ہیں جہاں لوگوں کی مالی حیثیت بڑھ رہی ہے اور انہیں مصنوعات تک رسائی حاصل نہیں ہے، لوگ ان مصنوعات کے حصول کیلئے ای کامرس سے استفادہ کرتے ہیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ایبے پاکستان میں نہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ ایبے کا مقامی پاکستانی ورژن نہیں تاہم وہاں ای بے کی متعدد ویب سائٹس سے صارفین خریداری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :