وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کریں گے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 19:31

وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات ..
زیورخ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کریں گے۔

(جاری ہے)

یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہ نکالا گیا تو اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے۔ جب ان سے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیراعظم کی ملاقاتوں کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کشمیر کو ایک فلیش پوائنٹ قرار دیا جو انتہائی سنجیدہ صورتحال میں تبدیل ہو سکتا ہے۔