رنگ روڈ کے سادرن لوپ پر 44 فیصد کامکمل، 22.4 کلومیٹر حصے پر کام تیز رفتاری سے جاری

منگل 17 جنوری 2017 19:18

رنگ روڈ کے سادرن لوپ پر 44 فیصد کامکمل، 22.4 کلومیٹر حصے پر کام تیز رفتاری ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)صوبائی دارلحکومت لاہور میں رنگ روڈ کے سادرن لوپ پر 44 فیصد کام ہو گیا، 460 میں سے 327 پائلز مکمل کر گئی ہیں، 380 میں سے 40گارڈرز بھی مکمل ہیں جبکہ ارتھ ورک، واٹر باؤنڈ اور اسفالٹ کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، سادرن لوپ کے 22.

(جاری ہے)

4 کلومیٹر حصے پر کام اطمینان بخش رفتار سے جاری ہے، سادرن لوپ کو معینہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا-کمشنر لاہور ڈویژن و چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی عبدالله خان سنبل نے سادرن لوپ پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار و رفتار کا جائزہ لینے کے لیے دورے کے دوران کہا کہ سادرن لوپ کی تعمیر کے لیے بھاری اسٹرکچر تعمیر ہو رہے ہیں جبکہ اردگرد کے علاقوں کی آسانی کو بہت زیادہ مدنظر رکھا جا رہا ہے ،واضح رہے کہ رنگ روڈ کی سادرن لوپ 22.4 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور ایف ڈبلیو او کے پاس پی پی پی شراکت کے تحت بی او ٹی طریقہ پر کنٹریکٹ ہے، سادرن لوپ کی تعمیر پورے لاہور شہر کو آپس میں ملائے گی اور اس کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوگی-