یورپی یونین کے وفد نے منگل کو کراچی فش ہاربر کا دورہ،فشریز حکام نے بریفنگ دی

منگل 17 جنوری 2017 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) یورپی یونین کے وفد نے منگل کو کراچی فش ہاربر کا دورہ کیا ۔محکمہ فشریز کے حکام کی جانب سے وفد کو ہاربر میں انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے سفیر جینس فرانکوئس کوٹین کی قیادت میں کراچی فش ہاربر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے وفد نے ہاربر کے ون آکشن ہال اور جیٹی کا معائنہ کیا اور میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کی ۔

دورے کے موقع پر فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہاربر میں انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان سے سی فوڈ ایکسپورٹ کرنے پر پابندی اٹھانے کے بعد یہ تیسرا دورہ ہے۔ہابر کی ناقص صورتحال کے باعث پاکستان پرپابندی عائد کی گئی تھی جو2013 میں اٹھالی گئی تھی ۔اس وقت صرف دو ایکسپورٹ کمپنیز کو یورپی یونین کی جانب سے اجازت مل چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :