(ق)لیگ کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ ،پرویز الٰہی آئندہ ہفتے سے مختلف اضلاع کے دورے کرینگے

منگل 17 جنوری 2017 19:05

(ق)لیگ کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ ،پرویز الٰہی آئندہ ہفتے سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا،سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی آئندہ ہفتے سے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا مختلف اضلاع میں ورکر کنونشنز کے انعقاد کے حوالے سے شیڈول بھی مرتب کر لیا گیا ہے ۔( ق) لیگ کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ (ق) لیگ کے دور اقتدار کے منصوبوں پر عوامی مہم چلائیں۔

متعلقہ عنوان :