پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری
کے ایس ای 100 انڈیکس 209.89 پوائنٹس کی کمی سے 48678.65 پوائنٹس پر بند
منگل 17 جنوری 2017 19:02
(جاری ہے)
اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 127.99 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 400.06 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔
مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 198.56 پوائنٹس کی کمی سے 20213.42 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 49.63 پوائنٹس کی مندی سے 18629.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 72.45 پوائنٹس کی کمی سے 23344.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 415 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 272 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافے سے 5900 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 140 روپے کی تیزی سے 7950 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹری لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 37.02 روپے کی مندی سے 1540.25 روپے اور لکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت بھی 28.52 روپے کی کمی سے 853.71 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی سائودرن گیس کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 38.69 روپے سے شروع ہو کر 39.17 روپے پر بند ہوئی جبکہ فیصل بینک کے 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار 500 حصص کے سودے 24.50 روپے سے شروع ہو کر 25.84 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 37 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار 320 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 22 ارب 41 کروڑ 66 لاکھ 41 ہزار 937 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 5 ارب 59 کروڑ 32 لاکھ 54 ہزار 743 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 67 ارب 79 کروڑ 78 لاکھ 72 ہزار 728 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 95 لاکھ 63 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.