رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 10فیصد اضافے سے ایک ارب 8کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی

منگل 17 جنوری 2017 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 10فیصد اضافے سے ایک ارب 8کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 10کروڑ 22لاکھ ڈالر اضافے سے ایک ارب 8کروڑ 7لاکھ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 97کروڑ 85لاکھ ڈالر رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2016کے دوران پاکستان میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 52.5فیصد اضافے سے ایک ارب 82کروڑ 44لاکھ ڈالر رہی جس میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 11.4فیصد اضافے سے 82کروڑ 63لاکھ ڈالر جبکہ غیرملکی پبک انویسٹمنٹ انٹرنیشنل ڈالر بانڈز کی نیلامی کی وجہ سے 120فیصد اضافے سے 99کروڑ 81لاکھ ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 19کروڑ 63لاکھ ڈالر تھی۔

بانڈز کی نیلامی سے 45کروڑ 47لاکھ ڈالر حاصل کیے گئے تھے جبک غیرملکی نجی سرمایہ کاری کی مالیت 74کروڑ 16لاکھ ڈالر رہی تھی۔ دسمبر 2016کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 59کروڑ 47لاکھ ڈالر رہی جبکہ دسمبر 2015کے مہینے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 13کروڑ 88لاکھ ڈالر رہی تھی۔ دسمبر 2016کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 9کروڑ 43لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 29کروڑ 29لاکھ ڈالر رہی جس میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 9کروڑ 44لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 43کروڑ 59لاکھ ڈالر جبکہ غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ منفی ایک لاکھ ڈالرکے مقابلے میں منفی 14کروڑ 30لاکھ ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :