عدالت نے غفلت سے موٹرسائیکل چلانے کے مقدمہ میںملوث دوملزمان کوبری کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت وحید کی عدالت نے غفلت سے موٹرسائیکل چلانے کے مقدمہ میںملوث دوملزمان زین اور کامل کوبری کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھاہے جبکہ فیصلے میں عدالت نے اس مقدمہ کی تفتیش کو ناقص قرار دیا ہے۔(اے ملک)