عوامی تحریک نے روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق عوامی تحریک نے یہ فیصلہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں حصول انصاف کے لئے کیا ہے مظاہروں میں سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔(اے ملک)