بلاول بھٹو زرداری کا لاہور فیصل آباد میں کل سے ریلی نکالنے کا اعلان

منگل 17 جنوری 2017 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرتے ہوئے 19 جنوری سے لاہور اور فیصل آباد سے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا جبکہ بلاول بھٹو کیلئے خصوصی ٹرک بھی کراچی سے لاہور بلاول ہائوس پہنچا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف تحریک کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی اور پی پی چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز 19 جنوری سے فیصل آباد اور لاہور سے کرینگے اس کے علاوہ بلاول بھٹو کے خطاب کیلئے کراچی سے خصوصی ٹرک تیار کروا کر بلاول ہائوس لاہور پہنچا دیا گیا جس پر بلاول اور ان کی والدہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر چسپاں ہیں جبکہ ان ریلیوں میں اب ہر طرف بھٹو کے نعرے وجن گے کے نعرے کا انتخاب بلاول بھٹو نے کرلیا