کراچی،گلشن اقبال میں ہلکی بوندا باندی،موسم خوشگوار

منگل 17 جنوری 2017 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) شہرِقائد کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بار پھررم جھم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرما ابر رحمت بن کر برسا ہے۔ شہر قائد میں منگل کی صبح کا آغاز ہی ہلکی ہلکی بوندا باندی سے ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔ سرد موسم کے باعث اسکول جانے والے بچوں کا برا حال ہے۔

(جاری ہے)

والدین متعدد بارحکومت اور محکمہ تعلیم کے افسران بالا کی توجہ اس جانب مرکوز دلا چکے ہیں. تاہم متعلقہ ادارے کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔واضح رہے کہ ہرسال کی طرح رواں سال بھی سردی میں شدت دسمبر کے بجائے جنوری میں آئی ہے جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں دسمبرمیں دی جاتی ہیں اور جب سردی اپنے عروج پر آتی ہے تو اسکولوں میں تدریس کے عمل کا اآغازکردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے اور والدین کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔