9 سالہ ملازمہ تشدد معاملہ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب طلب

منگل 17 جنوری 2017 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں 9سالہ ملازمہ عابدہ پر تشدد کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 20 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تشدد کا شکار عابدہ لاہور ڈی ایچ اے میں ایک بااثر فیملی کے پاس ملازمہ تھی عابدہ پر اسلام آباد میں سیشن جج کے گھر کام کرنے والی کمسن ملازمہ طیبہ کی طرح تشدد کیا گیا چند دن پہلے عابدہ پر گھر کی مالکن مانیا نے شیشہ توڑے جانے پر بیمانہ تشدد کیا جبکہ مالکن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ملازمہ تشدد کیا جاتا رہا تشدد کے بعد ملازمہ کے والدین کو بااثر فیملی نے پولیس کے ذریعے صلح کے لئے دبائو ڈالا تاہم خبر میڈیا میں آنے پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا ہے