یو ای ٹی لاہور کے سٹیڈیم کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری

منگل 17 جنوری 2017 17:51

یو ای ٹی لاہور کے سٹیڈیم کو جنید جمشید کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی تجویز پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹر فضل خالد نے یونیورسٹی کے سٹیڈیم کو معروف دینی سکالر جنید جمشید کے نام منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 6 فروری کو ایک باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جنید جمشید کے اہل خانہ شرکت کریں گی- جنید جمشید جو چترال فضائی حادثہ میں جان بحق ہو گئے تھے خواجہ سلمان رفیق کے دوست ، کلاس فیلو اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم تھی-اس سلسلہ میں منگل کے روز وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل خالد سے ملاقات کی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے سٹیڈیم کو جنید جمشید مرحوم کے نام سے منسوب کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا- اس تقریب میں سٹیڈیم کو مرحوم دینی سکالر کے نام منسوب کرکے تختی نصب کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :