لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

منگل 17 جنوری 2017 17:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اے ایس آئی ابوبکر کی دائر درخواست پر عدالت نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی پنجاب کو عہدے میں ترقی کی درخواست دی تاہم درخواست پر کارروائی نہ ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے آئی جی پنجاب کو درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔