مسلم لیگ(ن) کا بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے کے بعد یونین کونسلز کی سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ

منگل 17 جنوری 2017 17:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت یونین کونسلز کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبائی حلقوں میں کوآرڈینیٹرز مقرر کردئیے گئے ،اس موقع پر خواجہ عمران نذیر ،سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،ڈپٹی میئر ز نذیر خان سواتی، مہر محمود،چوہدری بلال، حاجی اللہ رکھا،مشتاق مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے، پرویزملک نے تمام کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقوں میں جا کرخود سروے کرکے اچھی شہرت والے مخلص اور متحرک کارکنوں کا انتخاب کریں ، نظریاتی مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اس عمل کو مکمل کیا جائے ، اس کاحتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی،انہوں نے کہا کہ چونکہ نئی یونین کونسلز وجود میں آ چکی ہیں، اس لئے اب نئی یونین کونسلزکے مطابق تنظیم نو کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :