مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومت کے سارے دعوے پہلے ہی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، عابد حسین صدیقی

منگل 17 جنوری 2017 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومت کے سارے دعوے پہلے ہی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور اب تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی آتی ہے اور یہ ترقی کی نہیں بلکہ تنزلی کی علامت ہے۔

جبکہ حکومت ترقی کے راگ الاپتے نہیں تھکتی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تو ہوا ہے مگر دوسری جانب عام آدمی کے ذرائع آمدن بڑھنے کے بجائے محدود ہوتے چلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اگر عالمی منڈی اور عالمی برادی و عالمی معاشروں ،قیمتیں بڑھاتے ہوئے موازنہ کرتی ہے تو حکومت کو چاہیے کہ پھر عام آدمی کی وہ ضروریات بھی پوری کرنے میں وہی رویہ اختیار کرے جو عالمی برادری کے دیگر ممالک اپنے عوام کی فلاح کے لیے اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی اور دھوکہ ہے۔اپوزیشن جماعتیں ملک کر حکومت پر دبائو ڈالیں نیز حکومت کو بھی چاہیے حکومت فلفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عام آدمی سے زندہ رہنے کی موہوم امیدیں بھی نہ چھینے۔

متعلقہ عنوان :