سعودی وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

منگل 17 جنوری 2017 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) سعودی عرب سے ڈاکٹر علی ابراہیم النملح کی قیادت میں وفد نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر علی عتابی، ڈاکٹر عبد الرحمان القصاص اور ڈاکٹر صالح الغامدی بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر وفد کے شرکا ء نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین سے سعودی عرب میں شعبہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کے قیام کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے تعاون کی اپیل کی جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔