پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل میں تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

منگل 17 جنوری 2017 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین کے حکم پر یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم سہیل پر تشدد کے خلاف ایف آئی آر کے لئے پولیس کو درخواست دی گئی جبکہ پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد وائس چانسلر نے ہاسٹل نمبر ایک کا دورہ بھی کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جمعیت کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :