ایف آئی اے کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی شاہ عالم مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

منگل 17 جنوری 2017 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) ایف آئی اے کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی شاہ عالم مارکیٹ سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم ایران ، دوبئی اور چائنہ میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پایا گیا ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو کی جانب سے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کی گئی جس میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم جنید خان کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برامد کر لی گئی ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے حاصل ہونے والی دستاویزات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :