کر پٹ لوگوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی‘چوہدری محمدسرور

ملک میں مہنگائی کا ’’جن ‘‘غر یبوں کا خون چوس رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ‘وفود سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ساگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ لوگوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،قومی اداروں کو غیر سیاسی کر نے سے ہی کر پشن ختم ہوگی،ملک میں مہنگائی کا ’’جن ‘‘غر یبوں کا خون چوس رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،جب تک ملک میں سزا جزا کا نظام قائم نہیں ہوگا ملک میں لوٹ مار سمیت کسی مسئلہ کا حل ممکن نظر نہیں آتا۔

وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومتی وزیر خزانہ خود اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور ملک میں عام آدمی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء چینی ‘چاول ‘گھی سمیت دیگر کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ان حالات میں غر یب آدمی کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں جسکے ذمہ دارحکومتی ادارے ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ادارے سیاسی ہوتے ہیں وہاں تباہی قوموں کا مقدر ہو تی ہے بد قسمتی سے پاکستان بھی اداروں میں بدترین سیاسی مداخلت ہو تی ہے جسکی وجہ سے ان اداروں میں میرٹ کی بجائے سفارش اور کر پشن کے ذریعے فیصلے اور کام ہو تے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں کر پشن فروغ پا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :