اٹلی کے قریب کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 180 کے قریب تارکین وطن لاپتہ

منگل 17 جنوری 2017 17:02

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) اٹلی کے نزدیک سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ کشتی ڈوبنے سے 180کے قریب تارکین وطن جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کی کوسٹ گارڈ فورس کے مطابق اٹلی کے ساحل سے دور بحیرہ روم میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھری ایک کشتی الٹ کر ڈوب گئی ہے جس کی اطلاع ان 4 غیرقانونی تارکین وطن سے ملی جو کسی نہ کسی طرح تیر کر اٹلی کے جنوبی ساحلی مقام ٹریپنی پر آ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بدقسمت کشتی کے حادثے کو جانچنے کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 180سے 200تارکین وطن حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :