نامعلوم افراد کی فائر نگ سے محنت کش جاں بحق

منگل 17 جنوری 2017 16:42

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) نواحی علاقے 146شمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتھر مارکیٹ کا ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فرحت احمد اور زاہد مزدوری کیلئے 126جنوبی کی پہاڑی پر جا رہے تھے کہ گائوں سے نکلتے ہی وہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر فرحت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زاہد زخمی ہوگیا او ر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد فرحت کی میت ورثاء کے حوالے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :