مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات عظیم سانحہ ہے ، مولانا سمیع الحق

منگل 17 جنوری 2017 16:41

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) دارالعلوم حقانیہ میں مولانا عبدالحفیظ مکی مہاجر مکی کی وفات کی اطلاع نہایت غم و رنج سے سنی گئی۔

(جاری ہے)

ایصال ثواب کی تقریب میں مہتمم دارالعلوم حقانیہ سربراہ جعمیة علماء اسلام و دفاع پاکستان کونسل مولاناسمیع الحق نے ان کی وفات کو علمی اور دینی دنیاکے لئے عظیم صدمہ اور خلاء قرار دیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ صدر وفاق المدارس مولانا سلیم اللہ خان کی وفات کے بعد یہ پے درپے حادثے بہت بڑی آزمائش ہیں۔ اللہ تعالیٰ امت کو اس نقصان کی تلافی کی توفیق دے، اجتماع میں دارالعلوم کے ہزاروں طلبا وعلماء نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :