لاہور اور راولپنڈی کے بعد ملتان میٹرو بس منصوبہ بھی تکمیل کے آ خر ی مر حلے میں د اخل

وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منصوبے کا افتتاح کریں گے افتتاح کا گرین سگنل مل گیا، تیاریاں شروع یں،پولیس نے افتتاح پر فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ،میٹروبس اسٹیشنز ترئین وآرائش کے بعد پنجاب ماس اتھارٹی کے حوالے،آزمائشی بس سروس جاری ، وزیراعظم ملتان آمدپرمیٹروبس منصوبے کا افتتاح کرنے کے ساتھ مزید میگاپراجیکٹس اعلان کریں گے، حکام

منگل 17 جنوری 2017 16:38

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) ملتان میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے آ خر ی مر حلے میں د اخل ہو گیا ہے ۔ منصوبے کا افتتاح رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے میںہوگا۔وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف میٹروبس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی حکام نے میٹروبس منصوبے کے افتتاح کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پولیس نے بھی افتتاح پر فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی/اسلام آباد کے بعد ملتان میٹروبس منصوبہ بھی اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔میٹروبس اسٹیشنزتزئین وآرائش کے بعد پنجا ب ما س ٹرا نزٹ اتھا رٹی (پی ایم اے )کے حو الے کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکو بھی آپریشنل کردیا گیا ہے۔

میٹرو بس روٹ پرآزمائشی سروس بھی کامیابی سے جاری ہے۔افتتاح کے بعدمیٹروبس سروس شہریوں کیلئے بھی کھول دی جائے گی۔عوامی سہولت کے اس سفری منصوبے سے روزانہ ملتان وگردنواح کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔واضح رہے کہ ساڑھے 18کلومیٹرطویل ملتان میٹروبس منصوبے کیلئے ساڑھے 28ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے تھے۔دوسری طرف ملتان حکام نے وفاقی اورصوبائی حکومت کی طرف سے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کا گرین سگنل ملتے ہی تیاریاں وا نتظامات شروع کردئیے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق میٹروبس منصوبے کا افتتاح رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کریں گے۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم غیرملکی دورے سے واپسی پرمیٹروبس منصوبے کے افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔دوسری طرف ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے میٹروبس منصوبے کے افتتاح پر فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں ضلعی افسروں اور پولیس حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا ،جس میں ملتان میٹروبس منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرملتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان ملتان آمدپرمیٹروبس منصوبے کا افتتاح کرنے کے ساتھ مزید میگاپراجیکٹس بھی اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں جنوبی پنجاب کے کلچراور روایات کو بھی اجاگر کیا گا اور اس خطے کی نامور شخصیات کو بھی مدعوکیا جائے گا۔