ایشیا کے الیکٹرک کوڑاکرکٹ میں 63 فیصد اضافہ

کوڑا کرکٹ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ، ماحول اورانسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں، اقوام متحدہ

منگل 17 جنوری 2017 16:27

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایشیا میں الیکٹرک کوڑا کرکٹ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے ماحول اورانسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیا میں الیکٹرک کوڑے کرکٹ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران تریسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی ایک بڑی وجہ اِس خطے میں لوگوں کی قوت خرید میں ہونے والا اضافہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ الیکٹرک کوڑے کے ماحول اور انسانوں کی صحت پرمضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بہت سے ایشیا ئی ممالک میں انہیں ٹھکانے لگانے یا اسے دوبارہ سے قابل استعمال بنانے کے مناسب طریقے موجود نہیں ہیں۔اقوام متحدہ کی رہورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ الیکٹرانک کوڑا ہانگ کانگ اورسنگاپور پیدا کرتا ہے۔