امریکہ: ٹرمپ کی تقریب بائیکاٹ کرنے والوں میں اضافہ
ڈیموکریٹک پارٹی کے تقریب کا بائیکاٹ کرنے والو ں کی تعداد 26 ہوگئی
منگل 17 جنوری 2017 16:18
(جاری ہے)
'لیوس کا شمار امریکہ میں انسانی حقوق کی مہم کے اہم علمبرداروں میں ہوتا ہے اور بہت سے امریکیوں کے وہ ہیرو ہیں۔
مسٹر لیوس 1960 کے عشرے میں شہری حقوق کے لیے چلنے والی مہم کے مرکزی رہنماؤں میں شامل تھے۔ 50 برس قبل مارٹن لوتھر کنگ کی قیادت میں مارچ آن واشنگٹن کے نام سے چلنے والے اس مہم کے وہ آخری زندہ رکن ہیں۔ اس مہم کے دوران پولیس نے لیوس کی بھی پٹائی کی تھی۔انھوں نے 1987 میں ایوان نمائندگان کی رکنیت حاصل کی تھی اور اس وقت سے وہ جارجیا کے پانچویں کانگریس کے حلقے کی مستقل نمائندگی کر رہے ہیں۔ان کے خلاف اپنے رد عمل میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کا ضلع جرائم پیشہ افراد سے متاثر ہے۔ ڈیموکریٹ کے متعدد ارکان پارلیمان نے مسٹر ٹرمپ کے ان بیانات کو جان لیوس کی توہین قرار دیا ہے اور بطور احتجاج روایت کو توڑتے ہوئے ان کی افتتاحی تقریب کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیو یارک سے ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس کے رکن ایویٹ کلارک، جنوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، کا کہنا تھا کہ 'جب آپ جان لیوس کی توہین کرتے ہیں تو پھر آپ امریکہ کی توہین کر رہے ہوتے ہیں۔'کلیفورنیا سے نمائندگی کرنے والے ایک دوسرے رکن ٹیڈ لیؤ نے کہا: 'میرے لیے ذاتی طور تقریب میں شرکت نہ کرنے کا بہت سادہ سا فیصلہ ہی: کیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہوں یا پھر میں جان لیوس کی حمایت کروں تو میں جان لیوس کے ساتھ کھڑا ہوں۔'الینوائے سے کانگریس کے رکن لیوس گٹریز ایسے پہلے شخص تھے جنھوں نے سب سے پہلے دسمبر میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.