ہمیں ٹرمپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں: فرانسیسی صدر

امریکی صدر کا دوسرے ملکوں کی سیاست میں اس طرح کھلم کھلا دخل دینا نامناسب ہے،فرانسوا اولاند

منگل 17 جنوری 2017 16:14

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے جرمنی کی فراخ دلانہ پالیسی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کڑی نکتہ چینی کو رد کر دیا ہے۔ اولاند نے امریکی ٹیلی ویژ ن سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ یورپ کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، اس کے لیے اسے کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔'ٹرمپ نے جرمن چانسلر انگلیلا میرکل کے بارے میں کہا تھا کہ انھوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اجازت دے کر 'تباہ کن غلطی' کی ہے۔

(جاری ہے)

اولاند نینے کہاکہ میرے خیال سے کسی امریکی نومنتخب صدر کا دوسرے ملکوں کی سیاست میں اس طرح کھلم کھلا دخل دینا نامناسب ہے۔فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپی یونین 'بین الاوقیانوس تعاون کے لیے تیار ہی' لیکن اس کی بنیاد 'اپنے مفادات اور اقدار' پر ہو گی۔سابق فرانسیسی وزیرِ اعظم مینوئل والس نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان 'یورپ کے خلاف جنگ' کے مترادف ہے۔والس اس برس صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان کی اپنی ہی جماعت کے کچھ ارکان ان سے آگے ہیں

متعلقہ عنوان :