عرفان صدیقی کا مرکزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت فضیلة الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 17 جنوری 2017 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے مرکزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت فضیلة الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا عبد الحفیظ مکی نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِرحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ عرفان صدیقی نے ممتاز مذہبی سکالر، صوفی شاعر اور ماہر لسانیات ڈاکٹر علامہ نصیر الدین ہنزئی کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :