Live Updates

عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ،آزاد علی تبسم

منگل 17 جنوری 2017 15:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزامات کی سیاست میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ، عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنمائوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیخ رشید اور عمران خان ہمیشہ آمروں کے ساتھی رہے ہیں اور دونوں کو جمہوریت پسند نہیں ہیں اس لئے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ،شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیونکہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :