ضلع پونچھ میں شدید برفباری کے باوجود پولیو مہم زور وشور سے جاری

منگل 17 جنوری 2017 15:15

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر عبدالقدوس ، ڈی ایس وی محمد بشییر خان نے کہا ہے کہ ضلع پونچھ میں شدید برفباری کے باعث پولیو مہم زور وشور سے جاری ہے ۔اور ہیلتھ ورکرز اور پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان تین دنوں کے دوران ضلع پونچھ میں 98334 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی ایچ او ڈاکٹر چوہدری عبدالقدوس نے سب ڈوثیرن عباسپور کے مختلف علاقوں میں جا کر پولیو مہم کا جائزہ لیا ۔اور کہا کہ پولیو مہم تیزی سے جاری ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیے کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے پولیو مہم کو کامیابی بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کیاجائے اگر کسی وجہ سے پولیو ٹیم نہ پہنچے تو ڈی ایچ او آفس کے ٹیلی فون نمبر 05824-920046پر کال کر کے اطلاع کریں تاکہ اس حوالے سے بروقت اقدامات کیے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :